ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں خواتین پرتشدد کے واقعات میں خوفناک اضافہ

لاہور میں خواتین پرتشدد کے واقعات میں خوفناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور میں خواتین پرتشددکےواقعات میں کمی نہ آسکی، 3دن میں خواتین پرتشدد کے 28 واقعات سامنے آئے، جبکہ4خواتین کوجنسی زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ 
پولیس ریکارڈ کے مطابق ہربنس پورہ میں بہو پر جہیز کا تقاضہ پورانہ کرنے پرسسرالیوں کی جانب سے تشدد کیا گیا، ساندہ میں بھی کنول نامی خاتون کو شوہراورسسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ سبزہ زار میں سسرالی رشتہ دار بہو کو تشددکا نشانہ بناتے رہے، جبکہ گرین ٹاؤن میں شوہر اور سسر نے خاتون کا سر مونڈ دیا۔ 
 پولیس ریکارڈ کے مطابق نواب ٹاؤن میں یونیورسٹی کی طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا ،ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی کی گئی۔ مناواں میں لڑکی کو ورغلاء کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں ، ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔