ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف گلوکار طلحہ کو لاکھوں روپے مالیت کا کھویا بیگ کیسے واپس ملا؟

معروف گلوکار طلحہ کو لاکھوں روپے مالیت کا کھویا بیگ کیسے واپس ملا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف میوزک  بینڈ ینگ اسٹنرز کے گلوکار طلحہ انجم 15 لاکھ روپے کا سامان کراچی ایئرپورٹ پارکنگ میں بھول گئے۔

اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والے ینگ اسٹنرز گلوکار طلحہ 15 لاکھ روپے مالیت کے سامان پر مشتمل اپنا شولڈر بیگ کراچی ائیر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں بھول گئے جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے لاوارث سمجھ کر اٹھایا اور مالک کے حوالے کر دیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق اسلام آباد سے کراچی پہنچے والے مسافر طلحہ اپنا شولڈر بیگ ائیرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے، لاوارث بیگ ملنے پر اسے ڈی ٹی ایم آفس میں جمع کرایا گیا، ڈی ٹی ایم نے ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو چیک کیا، اس دوران بیگ میں موجود موبائل بج اٹھا اور کال اٹینڈ کی گئی تو پریشان گلوکار کو بیگ وصول کرنے کے لیے ائیرپورٹ آنے کا کہا گیا۔ طلحہ انجم ڈی ٹی ایم آفس آئے اور ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں گلوکار کو بیگ ان کے حوالے کر دیا گیا۔

شولڈر بیگ میں موجود اشیاء کی مالیت کا اندازہ تقریباً 15 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ گلوکار طلحہ جنہوں نے گزشتہ برس پی ایس ایل کا گانا بھی گایا تھا نے سی اے اے حکام بالخصوض ویجیلنس اہلکاروں کی اپنے خط میں بھرپور تعریف کی اور سامان بحفاظت واپس لوٹانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Ansa Awais

Content Writer