(ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت کے خواہش مند حضرات کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر آ چکی ہے۔ پاکستانی ایئرلائن ایئرسیال نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ ایئرسیال نے لاہور سے سعودی عرب ہفتہ وار 4پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایئرسیال کی جانب سے پروازیں لاہور سے جدہ کے مابین آپریٹ کی جائیں گی جس سے رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گا۔ لاہور سے جدہ کے لیے سوموار، بدھ، جمعہ اور اتوار کے روز پروازیں آپریٹ کی جائیں گئیں۔
ذرائع کے مطابق پروازوں کی تعداد میں اضافے سے ٹکٹوں کے کرایوں میں بھی کمی آئے گئی۔ ائیرسیال 29 مارچ سے ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کریں گی جبکہ ایئرسیال نے عمرہ زائرین کے لیے بکنگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔