ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان آتے ہی شہریوں کو بڑی مشکل کا سامنا

رمضان آتے ہی شہریوں کو بڑی مشکل کا سامنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: رمضان کے آتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، پھل کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ ہوگیا ۔ 
رمضان کے آتے ہی فروٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، فروٹس کی قیمتیں سن کر شہری بلبلا اُٹھے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف  رمضان کی آمد ہے اور دوسری طرف  مہنگائی کا جن ہم پر چھوڑدیا گیا ہے۔پھلوں کی قیمت میں  تین گنا اضافہ ہوگیا ہے اور شہری پھل مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
پھلوں کی قیمتوں پر نظر ڈالی جائے تو اس وقت سٹابری 300روپے کلو، کیلا 330 روپے درجن، خربوزہ 180روپے کلو، انگور500، سیب 250 روپے کلو ، خشک کھجور600 روپے ، شریفہ کھجور1200 اور سیل کھجور 600 روپے کلو میں  فروحت ہو رہی ہے۔ جبکہ کینو200 روپے، امرود200روپے، لوکاٹ 100روپے میں  فروحت ہورہےہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر سے فروٹس لینے آئے لیکن قیمت سن کر خالی ہاتھ لوٹ جائیں گے۔


Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر