(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
شہر کا موسم ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث مزید خوشگوار ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر بھر میں بارش کا امکان ہے جبکہ دوسری طرف فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، مجموعی شرح آلودگی 192ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 211،پولو گرائونڈ کے اطراف 198،چھٹہ پارک کے اطراف شرح آلودگی 193 ریکارڈ کی گئی ہے۔