(شاہد ندیم سپرا)رمضان میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے کیلئے بڑا قدم، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سپیشل ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باوجود شہر میں گیس بحران پر قابو نہیں پایا جا سکا، جس کی وجہ سے کمپنی نے سحری اور افطاری میں گیس فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ ایگزیکٹو انجینئر کی سربراہی میں ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جو نہ صرف گیس پریشر کو بحال کرنے کے لئے کام کریں گی، بلکہ ایمرجنسی کی صورت میں صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کا کام بھی سرانجام دیں گی۔