24 نیوز:وزارتِ اعلیٰ چھن جانے کا ڈر؟ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ایوان وزیر اعلی پنجاب میں خوف کے سائے گہرے ہونے لگے ۔ ایوان وزیر اعلی پنجاب سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے سرکاری گھر سے بھی سرکاری ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج تک کیمروں سے ڈیلیٹ کردی گئی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی پنجاب میں تعینات افسران سے لیپ ٹاپ بھی لے لئے گئے ہیں ۔ سیون کلب اور پانچ کلب سے دو ٹرکوں پر سامان شفٹ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تمام تر ڈیٹا افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔کمپیوٹرز سے ڈسکس تک اتار کر اعلی افسران نے اپنی قبضے میں لے لیں ۔
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور واقعے سے متعلق موقف دینے سے گریز کررہے ہیں۔