ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل، آسٹریلیا نے برتری حاصل کرلی

فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل، آسٹریلیا نے برتری حاصل کرلی
کیپشن: Pakistan vs Australia
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی : پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 268رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ 
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں رنز بنائے تھے اور اس طرح مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 123رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز آسٹریلین بولنگ کا جم کر سامنا نہ کر سکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے پانچ اور مچل سٹارک نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن لائن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
بدھ کو تیسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے 90 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کیا۔اوپنر عبداللہ شفیق نے پہلے سیشن کے دوران اپنی نصف سینچری مکمل کی اور کھانے کے وقفے کے بعد لائن کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 81 رنز بنائے۔ اظہر علی آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جو 78 رنز سکور کر کے پیٹ کمنز کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی اوپنر امام الحق تھے جنہوں نے 11 رنز سکور کیے اور پیٹ کمنز کا نشانہ بنے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 391 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 91 اور کیمرون گرین نے 79 رنز بنائے۔ الیکس کیرے نے 67 اور سٹیو سمتھ نے 59 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 58 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 24 اوورز میں 79 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔پاکستان کے سپنرز نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر