افغانستان میں اسکولز کے باہر طالبات کیوں روپڑیں?

afghan girls outside school
کیپشن: afghan girls outside school
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کے  ہائی اسکول کھولے جانے کے چند گھنٹے بعد پھر سے بند کرنے  کے احکامات جاری کردئیے۔ پرجوش طالبات گھر جاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں ۔

 رپورٹ  کے مطابق طالبان ترجمان انعام اللہ ثمنگنی نے  لڑکیوں کے ہائی  اسکول دوبارہ بندکئے جانے کی تصدیق تو کی ہے لیکن بندش کی وجہ  بتانے سے گریز کیا ہے ۔دوسری جانب وزارت تعلیم کے ترجمان عزیز احمد کہنا ہے کہ انہیں اس معاملے پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکول جانے والی طالبات ڈبڈباتی آنکھوں کے ساتھ کتابیں سمیٹتی دکھائی دیں۔ کئی طالبات پھوٹ پھوٹ کررو دیں۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبوراہ لائیونز نے اقدام کو پریشان کن قرار دیا ہے۔
 یادرہے 2021اگست میں جب طالبان نے ملک کا کنٹرول سنبھالا، اس وقت کورونا وبا کی وجہ سے سکول بند تھے تاہم دو ماہ بعد صرف لڑکوں اور چھوٹی بچیوں کو سکول جانے کی اجازت دی گئی۔اس وقت خدشات تھے کہ طالبان اپنے سابق دورحکومت کی طرح لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی لگا سکتے ہیں۔