بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑی پیشرفت 

بلدیاتی انتخابات
کیپشن: Local Bodies Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ۔ لاہور کی 274 یونین کونسلز کو ختم کرکے 502 نیبر ہوڈکونسلز بنا دی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کے بعد 294 نیبر ہوڈکونسلزُمیں بلدیاتی نمائندہ نے اعتراضات جمع کرائے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی نے اعتراضات کی سماعت کے بعد حتمی فہرست مرتب کی ۔لوکل گورنمنٹ آرڈینینس کے تحت 20ہزار آبادی پر مشتمل ایک نیبر کونسل بنائی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ لیکشن کمیشن نے لاہور میں لوکل گورنمنٹ آرڈینیشن 2021 کے تحت حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا   ہے جبکہ لاہور کی پانچ تحصیلوں کی 502 نیبرہوڈ کونسلز کا حتمی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تحصیل کینٹ کی 28 نیبرہوڈکونسلز جبکہ تحصیل شالیمار کی 142 ہوڈکونسلز بنائی گئی ہیں۔ تحصیل سٹی کی  183 نیبرہوڈ جبکہ تحصیل ماڈل میں 135 نیبر ہوڈ کونسلز جبکہ تحصیل رائے ونڈ کے 42 نیبر ہوڈ کونسلز بنائی گئیں ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹیز کےلئے مجموعی طور پر 15 ہزار 523 سرکاری افسران و اہلکاروں کو نامزد کیاہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor