ویب ڈیسک : اسلام آباد میں پریڈ سے واپسی پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ سے مصافحہ کرنے کے لئے شہریوں کی ایک دوسرے سے سبقت کی کوشش، آرمی چیف نے باڈی گارڈز کو شہریوں کو روکنے سے منع کردیا۔
رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان کی پریڈ کے اختتام کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واپس جانے لگے تو تقریب کے شرکاءنے انہیں گھیر لیا جنرل قمر جاوید باجواہ نے شہریوں سے مصافحہ کرنا شروع کیا ، جب آرمی چیف کی سیکیورٹی نے شہریوں کو دوررکھنے کی کوشش کی تو جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں پیچھے ہٹنے کا حکم دیا اور شہریوں میں گھل مل گئے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو رخصت کرنے کے بعد عوام میں گھل مل گئے ۔ pic.twitter.com/ASpLYdquuz
— Ali Ramay (@AliRamay557) March 23, 2022