شہر کے اکثرریٹیلرزپوائنٹ آف سیلز سے جڑنا نہیں چاہتے، ایف بی آر ناکام

fbr logo
کیپشن: fbr logo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   رضوان نقوی : ایف بی آر کو پوائنٹ آف سیلز سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیل سٹورز سے جرمانے ریکور کرنے میں مشکلات کا سامنا

 رپورٹ کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ،انارکلی،ہال روڈ،ڈیفنس،کینٹ،رائے ونڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تاحال ریٹیلرز کی بڑی تعداد پی او ایس سے منسلک ہونے سے گریزاں ہے۔ ٹیئر ون کے معیار پر پورا اترنے کے باوجود تاحال ریٹیلرز کی بڑی تعداد "پوائنٹ آف سیلز" سے منسلک نہ ہوسکی

 ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے نظام "پوائنٹ آف سیل"سے منسلک نہ ہونے والے ریٹیل آوٹ لیٹس کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے اور ایف بی آر نے سینکڑوں ریٹیل سٹورز کو جرمانے کے نوٹس جاری کئے تاہم زیادہ تر ریٹیلرز سے تاحال ریکوری نہ ہوسکی۔

یادرہے صارفین سے سیلز ٹیکس لے کر اپنی جیبیں بھرنے والے ریٹیلرز کی سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئےپوائنٹ آف سیلز سسٹم متعارف کروایاگیاتھا۔پوائنٹ آف سیلز سے منسلک ہونے والے ریٹیلرز سے موصول ہونے والے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔