(رضوان نقوی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) کی ویب سائٹ کا لنک ڈاون ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں اور ٹیکس کنسلٹنٹس کو گوشوارے اور انکم ٹیکس اپیلز فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
جنرل سیکرٹری پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن چودھری قمرالزمان کا کہنا ہے کہ شیڈول جاری کرکے ٹیکس گزاروں کے نوٹس میں دیئےبغیر ایف بی آر کی ویب سائٹ ڈاؤن کرکے اپ ڈیٹ نہیں کرنی چاہیے۔
چودھری قمرالزمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے اپیلز فائل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ عارضی طور پراپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈاؤن کی گئی ہے، جلد بحال کردی جائے گی۔