ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلمہ چوک انڈر پاس کی توسیع یک طرفہ فلائی اوور کی تجویز

 کلمہ چوک انڈر پاس کی توسیع یک طرفہ فلائی اوور کی تجویز
کیپشن: Kalma Chowk Underpass
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ایل ڈی اے نے کلمہ چوک انڈر پاس کی توسیع اور یک طرفہ فلائی اوور کی تجویز دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو کلمہ چوک سے براہ راست اپروچ دینے پر سی بی ڈی نے ایل ڈی اے سے تکنیکی مدد مانگ لی  ہے۔سی بی ڈی کے مجوزہ پلان میں ایل ڈی اے کی مشاورت سے لاگت میں تین ارب کی بجت ہوگی۔ 

ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی جانب سے نیا ڈیزائن اور پلان مرتب کیا گیا ۔ پلان کے مطابق کلمہ چوک انڈر پاس کی ایکسٹیشن ہوگی،وی شکل کی ایکسٹیشن سے ٹریفک کو سی بی ڈی میں داخل کیا جائے گا۔ انڈر پاس کی دوسری ایکسٹینش سے ٹریفک کو فردوس مارکیٹ کی جانب بھجوایا جائے گا۔فردوس مارکیٹ سے آنے والی ٹریفک کو یک طرفہ فلائی اوور سے لبرٹی کی جانب بھیجا جائے گا۔ری ماڈلنگ اور ری ڈیزائنگ سے انفراسٹرکچر کے بھاری نقصان سے بھی بچا جائے گا۔

سی ای او سی بی ڈی عمران امین نے ڈی جی ایل ڈی اے سے مشاورتی سیشن کیا ۔ کلمہ چوک کی ری ماڈلنگ کا کام سی بی ڈی ایل ڈی اے کے سپرد بھی کرسکتی ہے۔ایل ڈی اے کے پلان پر عملدرآمد کا حتمی فیصلہ سی بی ڈی کرے گی۔سی بی ڈی نے نجی کنسلٹنٹ کی مشاورت سے انٹرنس اینڈ ایگزیٹ پلان بنایا تھا ۔