ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، دہشتگردی کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

 ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ، دہشتگردی کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ن لیگ کا مہنگائی مارچ،پولیس نے سکیورٹی خد شات اورمختلف تھریٹ الرٹس کا حوالے دیتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون،ڈارون کیمروں کا استعمال نہ کرنے اورمرکزی قیادت کوزیادہ نمایاں نہ کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابقپولیس نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مہنگا ئی مکاؤ مارچ کے حوالے سےسکیورٹی خدشات ظاہر کردیئے، اس حوالے سے ن لیگ کے مرکزی دفتر کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مراسلے میں بتایا گیا کہ پارٹی قائدین اور ورکرزکو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتاہے،دہشت گردوں کی پلاننگ کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سےآگاہ کیا گیا۔

مراسلے میں کہاگیاہے کہ پارٹی قائدین ملک کا سرمایہ ہیں، اس لئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے،مرکزی قیادت کو زیادہ نمایاں نہ کیا جائے، ڈرون کیمروں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے،مہنگائی مارچ کے دوران مشکوک عناصر پر کڑی نظررکھی جائے تاکہ بہتر طریقے سے مارچ اختتام پذیر ہو۔