ویب ڈیسک:ہم کسی بھی ریسٹورنٹ کے انتخاب کیلئے بہتر کھانے اور عملے کی خوش اخلاقی کو اہمیت دیتے ہیں لیکن اگر کھانا بہتر ہو لیکن عملےکا رویہ اور سروس انتہائی بری ہوتو کبھی اس ریسٹورنٹ کا رخ نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں ایک ا ایسا ریسٹورینٹ کھولا گیا جہاں کھانا تو لذیذ ملتا ہی ہے لیکن عملہ بدتمیز ی سے پیش آتا ہے اور یہی اس کا سلوگن ہے یعنی ’بہترین کھانا اور بدترین سروس‘۔
کبھی کسی کو ریسٹورینٹ عملے کی بدسلوکی کا سامنا ہو، ویٹر آپ پر چیخے چلائے یا کھانا بدتمیزی سے پیش کرے تو سوچیں کیا ہوگا؟ہوسکتا ہے کہ آپ وہیں ویٹر کوکھری کھری سنادیں یا ہوٹل انتظامیہ سے شکایت کریں یہ بھی نہ ہوا تو اتنا تو یہ تو طے ہے کہ آپ دوبارہ کبھی اس جگہ کا رخ نہیں کرینگے۔
ایسا ہی آسٹریلیا میں ہوا ہے جہاں ایک ایسا ریسٹورینٹ کھولا گیا ہے جس کا کھانا تو لذیذ ہے لیکن عملہ بدتمیز، یہی ان کا سلوگن یعنی (Great Food, Terrible Service)ہے اور گاہک بھی وہاں ویٹرز اور ویٹریسز کی بدتمیزی کو ہنس ہنس کر برداشت کرتے ہیں۔
ریسٹورینٹ اور اس کے بدتمیز ویٹر لوگوں کو اتنا من بھائے ہیں اور یہ اتنا مقبول ہوا ہے کہ ریسٹورینٹ مالکان کی چاندی ہوگئی ہے ۔سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ بدتمیز ہونا ہی وہاں ملازمت کے حصول کی سب سے بڑی اہلیت ہے، یعنی جو جتنا زیادہ بدتمیز اس کے وہاں نوکری حاصل کرنے کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہیں۔
ریسٹورینٹ میں صرف ویٹرز کو ہی بدتمیزی کی اجازت نہیں بلکہ گاہک بھی بدتمیزی کرنے کیلیے مکمل آزاد ہیں۔