ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا پیغام

قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے، وزیراعظم کا پیغام
کیپشن: PM Imran Khan Message On 23 March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قائد اعظم کے سنہری اصولوں ایمان، اتحاد، تنظیم پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے اور عزم کی تجدید کا دن ہے، بابائے قوم، تحریک آزادی کے رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ پاکستان طویل جدوجہد کے بعد وجود میں آیا، اب استحکام اور ترقی کی کلید محنت، دیانت داری، اخلاقیات میں مضمر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں خود کو ریاست مدینہ کی طرز پر حقیقی فلاحی ریاست کے لیے وقف کرنا چاہیے، ہمیں بحیثیت قوم درپیش چیلنجزکا ادراک کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی، ہم اپنی عظمت رفتہ کی بحالی کی شاہراہ پر گامزن ہیں۔