(سٹی42) لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں، 24گھنٹوں میں 1 ہزار 58 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 16اموات، ہوئیں، شہر کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 482 کورونا مریض زیر علاج، 24گھنٹوں کے دوران 9ہزار 605 مرد و خواتین کو ویکسین لگادی گئی۔ملک بھر میں ایک دن میں کورونا کےباعث مزید72اموات ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا کے وار جاری ہیں،موذی وائرس ایک دن میں مزید 72 جانیں لے گیا، جن میں سے 27 وینٹی لیٹر پر تھے، 3ہزار، 270مزید افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے جبکہ کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 34ہزار، 535 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر نے ایک روزمیں مزید 72 افراد کی جان لے لی، ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 13ہزار، 935 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 742 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 3 ہزار270 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 33 ہزار، 741 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا کے سب سے زیادہ کیس سندھ میں ریکارڈ ہوچکے ہیں جہاں یہ تعداد 2لاکھ، 63ہزار، 464 تک پہنچ چکی ہے۔
پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ، 969ہے،خیبرپختونخوا میں 80ہزار،519کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں 52 ہزار676، بلوچستان میں 19 ہزار347 افراد متاثرہ ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 11ہزار، 792، گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 4ہزار، 974ہوچکی ہے، اب تک 5لاکھ، 85ہزار، 271مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
لاہور میں بھی کورونا کے وارتیزی کے ساتھ جارہ ہیں جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں، تعلیم ادارے اور دیگر مراکزکوبند کردیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 16 افراد کی موت ہوئی۔ شہر کے سرکاری ونجی ہسپتالوں میں 482 کورونا مریض زیر علاج، 24گھنٹوں کے دوران 9ہزار 605 مرد و خواتین کو ویکسین لگادی گئی۔ملک بھر میں ایک دن میں کورونا کےباعث مزید72اموات ہوئیں۔ 1 ہزار 58 نئے مریض سامنے آگئے ۔