مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ، شہری پریشان

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پولٹری مافیا اور حکومتی نااہلی کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کے وار مسلسل جاری، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو مزید اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پستی جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے شہریوں کو ریلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ شہر میں مرغی کا گوشت 320 روپے سے بڑھ کر 328 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 218 روپے جبکہ پرچون ریٹ 226 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔گرمی میں اضافے کے باوجود فارمی انڈوں کا 166 روپے فی درجن ہی سرکاری نرخ نامہ برقرار رہا اور انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 860 روپے کی فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے پرائس چیکنگ کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے ہیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تمام ڈی سیز، ایڈیشنل کمشنرز، اے ڈی سی آرز، اے سیز اور پی آئی ٹی بی افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی تعداد کم ہے، اس کو بڑھائیں گے۔ کوئی مجسٹریٹ اپنی مکمل شناخت کے بغیر پرائس چیکنگ نہیں کرے گا۔

 کمشنر لاہور محمد عثمان نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کے نام، نمبر، علاقہ، متعین مدت کیساتھ مشتہر کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دکانوں کی چیکنگ ضروری ہے۔ مجسٹریٹس کو مارکیٹس مختص کی جائیں۔ کمشنر لاہور نے پرائس مجسٹریٹس کیلئے سافٹ ویئر اور پرائس چیکنگ کی تربیت کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11روپے فی کلو اضافہ ہوا جس سے مرغی کا گوشت 309 روپے سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو ہوگیا تھا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 213 روپے، پرچون ریٹ 221 روپے فی کلو جاری کیا گیا تھا۔