بے روزگار اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری

ے روزگار اساتذہ ک
کیپشن: ے روزگار اساتذہ ک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: سرکاری کالجز میں لیکچررز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا آغاز،،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 3423 کالج لیکچررز کی بھرتی کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیج دی ہے۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں مرحلہ وار خالی آسامیاں فل کی جارہی ہیں، محکمہ کی جانب سے 2,691 فی میل اور 732 میل لیکچررز کی بھرتی کیلئے پبلک سروس کمیشن کو باقاعدہ طور پر درخواست بھیج دی گئی ہے، درخواست محکمہ کی جانب سے وزیر اعلی آفس کو ارسال کی جانے والی سمری کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں لیکچررز کی بھرتی سے موجودہ عدم توازن کو احسن طریقے سے ہینڈل کیا جاسکے گا۔


 واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا تھا کہ ر وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا ایسے ملک میں جہاں دوکروڑ بچے پہلے ہی سکول نہ جارہے ہوں ایک سال میں بچوں کا بے پناہ تعلیمی نقصان ہوا ہے ہمارے لئے تعلیمی ادارے بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ تھا۔ اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یانہیں۔ شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ رواں سال 9ویں سے 11ویں تک امتحانات ہونگے بغیر امتحانات اس سال بچوں کو پاس نہیں کریں گے۔