ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپڑے کے ماسک کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافہ

 کپڑے کے ماسک کی قیمت میں 70 فیصد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) کورونا وائرس خطرات کے پیش نظر مانگ میں اضافے سے جہاں میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر سرجیکل ماسک مہنگے ہوئے، وہاں کپڑے کے ماسک بنانے والوں نے بھی قیمتوں میں 70 فیصد تک اضافہ کردیا۔ 
کورونا وائرس کی وبا پھیلتے ہی سرجیکل ماسک مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ نایاب بھی ہو گئے۔ اس صورتحال سے فائدہ اٹھاٹے ہوئے کپڑے کے ماسک بنانے والوں نے اپنی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ 70 فیصد تک قیمتیں بھی بڑھا دیں۔ کپڑے کے ماسک جو پھیری والے پہلے 20 سے 25 روپے میں فروخت کرتے تھے اب ان کی قیمت بھی 50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ماسک فروخت کرنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ کورونا سے پہلے روزانہ ایک درجن ماسک بھی فروخت نہیں ہوتے تھے مگر اب 4 سے 6 درجن فروخت کر رہاہوں۔ اس نے بتایا کہ ماسک تیار کرنے والوں نے قیمت بڑھا دی ہے جس کی وجہ سےہم بھی ماسک مہنگافروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer