در نایاب : اورنج لائن ٹرین کا ٹیسٹ ٹرائل کامیابی سےجاری ،چینی کمپنی سی آرنورینکو نےٹرین پر اضافی لوڈ ڈال کر رننگ ٹیسٹ کا اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا۔
چینی کمپنی سی آر نورینکو نےٹرین میں ریت کی بوریاں رکھ کر فل سپیڈ،میڈیم سپیڈ ٹیسٹ ٹرائل کو مکمل کیا ہے،جو ایک بڑی کامیابی ہے،فی ٹرین میں بیس اعشاریہ چار ٹن وزنی ریت کی بوریاں رکھ کر ٹرین کو چلایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کو اپنے ڈیزائن سےدوگنا وزن ڈال کر ٹیسٹ کیا گیا ہے،اضافی سوار ہونےکی صورت میں ٹرین کو چلانے میں مشکلات کا جائزہ لینے کے لیے رننگ لوڈ ٹیسٹ کیا گیا،سٹی فور ٹی ٹو نے اورنج لائن ٹرین
کے رننگ لوڈ ٹسٹ کی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔
قرض پر سالانہ 6ارب 28کروڑ صرف سود
یاد رہے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حاصل کئے گئے قرض پر سالانہ 6ارب 28کروڑ صرف سود کی مد میں ادا کرنے کا انکشافات ہوا ہے،اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے حاصل کیے گئے قرض، اقساط کی ادائیگی اور عوام کب تک اس کی قیمت ادا کرینگے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے 2024 سے 2036 تک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا قرض ادا کرے گی اور اس دوران 9 کھرب 53 ارب سے زائد رقم کا مقروض صوبہ پنجاب سالانہ 6 ارب 28 کروڑ روپے قرض پر سود ادا کرے گا۔ پنجاب حکومت 12 سال تک سالانہ 40 اعشاریہ 62 ملین امریکی ڈالر پہلی ملکی لائٹ ریل کے قرض پر سود ادا کرے گی۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے پنجاب کی معیشت پر انتہائی سنگین اثرات مرتب ہونگے۔خادم اعلیٰ کا منصوبہ 2036 تک پنجاب کی معیشت کا جنازہ نکالے گا۔ سابق پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے 1.62 بلین ڈالر کا معاہدہ ایگزم بنک کے ساتھ کیا گیا۔ سابق پنجاب حکومت نے اپوزیشن مطالبات کے باوجود اورنج لائن ٹرین کا معاہدہ پبلک نہیں کیا تھاجبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی بارہا ہدایت کے باوجود پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے معاہدہ فراہم نہیں کیا تھا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اورنج لائن ٹرین پر تین کھرب سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے پنجاب حکومت کو23 مارچ تک اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ عام شہریوں کیلئے فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔