فخر امام :کورونا کے وار جا ری ،وائرس کا شکار مریضوں کی تعداد میں اضافہ،لاہور 34 اور پنجاب بھر میں 225 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم کہتے ہیں کورونا وائرس کوبڑھنے سےروکاجائےتو یہ نہیں پھیلےگا، ہرنزلہ،زکام اورکھانسی کوروناکی علامات نہیں۔
دوسری جانب وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسس ڈاکٹرجاویداکرم نے سٹی42کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرنزلہ، زکان اورکھانسی کورونا کی علامات نہیں، کسی ایک کوکورونا ہوتو باقی کیلئے نقصان دہ ہے، کورونا وائرس ایک نیا چیلنج ہے، بچاؤ کیلئے خصوصی کام کررہےہیں۔
پروفیسرڈاکٹر جاویداکرم نے کہا کہ کورونا وائرس ایک نیا چیلنج ہے، پاکستان میں بچاؤسےمتعلق کوششیں جاری ہیں،وائرس کوبڑھنے سےروکاجائےتو یہ نہیں پھیلےگا، ہرنزلہ،زکام اورکھانسی کوروناکی علامات نہیں، کرونا وائرس کے حوالے سے ہم نےآن لائن سروسزمتعارف کرائی ہیں، جس سے آن لائن ہی ڈاکٹرچیک کرنےکے بعد مریض کو گائیڈ کرینگے، اور مریض کےگھرایمبولینس بھجوائی جائےگی۔
پروفیسرڈاکٹر جاویداکرم نے کہا کہ علامات کی صورت میں سب سےبہتراپنےآپ کو آئسولیٹ کریں، اگرکسی کوکورونا ہے تو وہ چھپائے نہیں علاج کیلئے رابطہ کرے،ہمیں احتیاطی تدابیرپرعمل کرناپڑےگا، وباکےباعث آج سوشل فاصلہ انتہائی اہم ہے، کسی کوکوروناہےتووہ چھپائے نہیں حکومت کوبتائے، اگرکسی کوبیماری ہےتواسے وی آئی پی پروٹوکول دیں، لوگوں نےخوف کےباعث ٹیسٹ کراناچھوڑدیاہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کے دنیا بھر میں وار جاری ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 799 ہوگئی جب کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں 22 مارچ کی رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کردیا گیا۔