ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان، واہگہ بارڈر پرچم اتارنے کی پُروقار تقریب

یوم پاکستان، واہگہ بارڈر پرچم اتارنے کی پُروقار تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) واہگہ بارڈر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، رینجرز کے جوانوں کی گرجتی پریڈ نے شہریوں کے جوش کو خوب گرمایا۔

پریڈ سے قبل رینجرز کی وردی پہنے ننھے بچے پریڈ واک میں داخل ہوئے، تلاوت قرآن پاک کے بعد کاشن دیا گیا اور ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک پریڈ میں داخل ہوئے۔ خواتین رینجرز کی پریڈ میں آمد ہوئی، رینجرز کے جوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر پریڈ واک میں اینٹری ماری۔

واہگہ بارڈر پر گیٹ کھولنے کے بعد رینجرز کے جوانوں نے دشمن کو للکار دی اور پھر پرچم کشائی کے بعد گیٹ بند کردیئے گئے۔ پریڈ کے بعد شہریوں کا جذبہ دیدنی تھا ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ سے وہ خوب محظوظ ہوئے۔