سٹی42: صوبائی وزیر اطلات صمصمام علی بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو قائد اور اقبال کے خوابوں کی حقیقی تعبیر دے گی۔
وزیراطلاعات صمصام علی بخاری نے یوم پاکستان پراپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں سے حاصل کیا، اب وطن کو سنبھالنے اور سنوارنے کی ذمہ داری ہم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے روز مسلمانان برصغیر نے اپنے لئے الگ وطن کےحصول کیلئے عزم مصمم کیا، صمصام علی بخاری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے بعد قوم کی وزیراعظم عمران خان کی صورت میں مخلص اور درد دل رکھنے والا زبردست لیڈرملا ہے۔ پوری قوم آج خدا کےحضور سجدہ شکر ادا کر رہی ہے جس نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک ہیں۔