(درنایاب) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے لاہور کینال میلہ میں شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا، یوم آزادی کی مناسبت سے سجائی گئی نہر اور فلوٹس شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
غوث الاعظم روڈ انڈر پاس سے مال روڈ انڈر پاس تک لاہور کینال کو یوم پاکستان کی مناسبت سے سجایا گیا, ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے لاہور کینال کو فلوٹس، رنگا رنگ پھولوں اور مختلف ماڈلز سے سجایا گیا ہے،کینال میلہ شہریوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور شہری بڑی تعداد میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کینال کا رخ کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات کیلئے چراغاں بھی کیا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لاہور کینال میلہ یوم پاکستان پر ان کی خوشی کو دوبالا کررہا ہے۔