سعدیہ خان:قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ ن لیگ پر برس پڑے،بولے کہ سینٹ الیکشن میں ن لیگ کو ہم نے نہیں انکے اپنے ساتھیوں نے دھوکہ دیا، میاں صاحب بوکھلائے ہوئے ہیں، اللہ ان کی حالت پر رحم کرے۔
پیپلزپارٹی پنجاب کے ایگزیکٹو عہدیدار صداقت علی شاہ کی رسم چہلم میں شرکت کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے کسی پارٹی سے نہیں بلکہ اپنی پارٹی سے مشاورت ہورہی ہے، پیپلز پارٹی نے کب نواز شریف سے ڈائلاگ کی سیاست کرنا چاہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا ہے کہ شیری رحمان ایک سلجھی ہوئی سیاست دان ہے وہ اپوزیشن لیڈر کی زمہ داری بخوبی نبھائیں گی، اس موقعہ پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن سمیت پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔