یوم پاکستان، لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز

یوم پاکستان، لاہور میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز
کیپشن: City42 - Youm-e- Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) آج ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر ، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے ،  وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

تفصیلا ت کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلے میں محفوظ شہید گیریژن میں نماز فجر کے بعد سادہ و پُر وقارتقریب ہوئی۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ سلامی کی تقریب میں فوج کے اعلیٰ حکام اورجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی اداروں میں مختلف پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جو دن بھر جاری رہیں گے۔ 

ہم تو مر جائیں گے اے ارضِ وطن پھر بھی تجھے، زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان علیحدہ وطن کے حصول کیلئے آزادی کی جدوجہد میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔آج کا دن تحریک آزادی کے شہدا اور مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔آج بھی اسی اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ جس کا مظاہرہ 23 مارچ 1940ء کو دیکھنے میں آیا۔