عابد چوہدری:مستی گیٹ کے علاقے میں دکان کے کائونٹر سے مالک وسیم کا موبائل فون چوری ہو گیا۔ سٹی فورٹی ٹو واردات کی فوٹیج منظر عام پر لے آیا۔
سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید رنگ کی شلوار قمیص میں ملبوس ایک چور دکان میں داخل ہوتا ہے اور جوتے دیکھنے کہ بہانے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کائونٹر سے دکان کے مالک وسیم کا موبائل فون چوری کر کے فوری فرار ہوجاتا ہے ۔
اندراج مقدمہ کے لئے موبائل فون کے مالک وسیم کی جانب سے تھانہ مستی گیٹ میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے مگر تاحال پولیس کی جانب سے واردات کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا گیا۔