راؤ دلشاد : وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی آج وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے، جہاں ان کی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ، اس کے علاوہ ملک میں امن وامان اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، ساتھ ہی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا کے مابین آپریشن عزم استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔