(فاران یامین) لاہور کےعلاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت بلال یونس کے نام سے ہوئی ہے، متوفی لاہور کے علاقہ بادامی باغ کا رہائشی تھا۔
یاد رہے کہ ڈیفنس میں گزشتہ رات بھی ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق ہوئےتھے ۔