اقصیٰ سجاد: علامہ اقبال ٹاؤن کے نظام بلاک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی ماہ سے بند پڑا ہے۔ بند پلانٹ کے بیشتر حصے نشئی اور چور اتار کر لے گئے ہیں۔ علاقہ کے مکینوں کو صاف پانی کے حصول کے لئےشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نظام بلاک کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے گھر کی ضرورتوں کے لئے صاف پانی دور دراز علاقوں سے صاف پانی بھر کر لانا پڑتا ہے۔
جو لوگ صاف پانی تلاش کر کے لانے پر وقت خرچ نہیں کر سکتے ان کے اہل خانہ گھر پر آنے والا سرکاری نل کا آلودہ پانی پی کر خاندان کے لوگ بیمار ہو رہے ہیں۔
علاقہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کے لئے بار بار درخواست کرنے کے بعد بھی انتظامیہ مسائل حل نہیں کر رہی۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے علاقے کے مسائل کو حل کروایا جائے۔