ویب ڈیسک: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کر کےجعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر چھاپے مارنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کو جعلی افسر ظاہر کر کے شھری کے گھر چھاپہ مارا۔ ملزم نے چھاپے کے دوران شکایت کنندہ کی نشاندہی پر شہری کے موبائل کو قبضے میں لیا۔
ملزم شاہد عباس کو تکنیکی بنیادوں پر راولپنڈی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے شہری کا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔ انسپیکٹر اویس احمد نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔