عیدقربان قریب آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں، قیمتیں آسمانوں پر

عیدقربان قریب آتے ہی مویشی منڈیاں سج گئیں، قیمتیں آسمانوں پر
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عیدقربان کیلئےمویشی منڈیاں سج گئیں، ایک سے بڑھ کر ایک جانور اللہ کی راہ میں قربان ہونےکیلئے موجود ،لیکن قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔

عیدالاضحٰی کےقریب آتےہی مویشی منڈیوں میں خوبصورت جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔سگیاں مویشی منڈی میں راجہ پاکستانی اور راجہ ہندوستانی بکرے کی جوڑی کی دھوم ہے۔بیوپاری کاکہناہے ناز سے پالابکرہ 6 لاکھ سےکم کانہیں بیچیں گے۔ جبکہ لاہور دا پاوا نامی بکرے کی ڈیمانڈ 6 لاکھ پچاس ہزار کی گئی۔

شہرکی مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے، پائن ایونیو مویشی منڈی میں بھی آج شہریوں کا رش رہا۔ تاہم شہری بجٹ سے زیادہ کا جانور ملنے پر پریشان نظرآئے۔شہریوں کاکہناہےگزشتہ سال کی نسبت اس سال مہنگائی نے کمر توڑکررکھ دی ہے۔پچھلے سال 2 بکرے کیا کرتے تھے ۔اب ایک بھی خرید لیں تو بڑی بات ہے۔

دوسری جانب ایل ڈی اے ایونیو ون مویشی منڈی میں مناسب سہولیات نہ ہونےپر بیوپاری اور خریدار پریشان ہیں۔ایک طرف پانی کی قلت ہے تو دوسری جانب گرمی کی وجہ سے جانور ہیٹ سڑوک میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ بیوپاریوں کا کہنا ہے منڈی میں قائم میڈیکل کیمپ میں نامناسب سہولیات ہیں۔پانی کی قلت کے باعث جانور بیمار پڑ رہے ہیں۔ بیوپاریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Bilal Arshad

Content Writer