سٹی 42: نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیاں اب موٹر وے پر سفر نہیں کرسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے شہر میں موٹروے کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کا فیصلہ کر لیا ۔ڈائریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کے تعاون سے ناکہ بندی کی جائے گی۔ عید تک تمام ڈیفالٹر کمرشل اور عام گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔چوہدری آصف نے مزید کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور لاری اڈوں پر کریک ڈاون کے بعد وصولیوں کےلئے موٹروے پر ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
موٹروے پولیس کے اعلی حکام کی اجازت کے بعدناکہ بندی کا لائحہ عمل طہ کرلیا گیا ہے۔ آصف نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے ٹائر لاک کرکے وصولیاں کی جائیں گی۔