(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے گرفتاری اور رہائی کے 24 گھنٹے بعد ہی پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والی پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، شرپسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں ڈاکٹر ہوں اور اپنے پیشے پر توجہ دینا چاہتی ہوں، ہر قسم کی عملی سیاست سے کنارہ کشی کررہی ہوں۔
واضح رہے کہ ڈی جی خان پولیس نے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے درج مقدمے میں گرفتار کیا تھا، مقامی عدالت نے ان کا نام مقدمے سے خارج کرنے اور فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔