بے نظیر بھٹو شہید پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے متعدد افراد ڈوب گئے

 بے نظیر بھٹو شہید پارک کی جھیل میں نہاتے ہوئے متعدد افراد ڈوب گئے
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب سمندر میں6 افراد کے ڈوب گئے ایک کو بچانے کیلئے جانے والے 5افراد بھی واپس نہ آسکے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن پر واقع شہید بینظیر بھٹو پارک کے قریب جھیل میں 6 افراد کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جھیل میں ڈوبنے والے6افراد میں سے ایک کی لاش کو جبکہ 3 کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا، 3 تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ دوپہر17سالہ سیف اللہ نامی نوجوان جھیل میں ڈوبا تھا، ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش میں جھیل میں 5افراد اترے، نوجوان کی تلاش کرنے والے پانچوں افراد بھی جھیل میں ڈوبے۔

اس موقع پر ڈوبنے والے افراد کے رشتے دار اور عزیز و اقارب میں سے 5 افراد جھیل میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش میں خود ہی کود گئے اور پانی میں پھنس گئے۔

جھیل سے ایک شخص کی لاش اور دو کو بےہوشی کی حالت میں نکالا گیا، ڈوبنے والے دیگرافراد کی تلاش کا کام اندھیرے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

جھیل میں ڈوبنے والے3افراد کی تلاش کا کام آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا، کشتی میں سوار فلاحی ادارے کے رضا کار لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔