الیکشن ترمیمی ایکٹ اور احتساب ترمیمی ایکٹ قانون کا حصہ بن گئے

الیکشن ترمیمی ایکٹ اور احتساب ترمیمی ایکٹ قانون کا حصہ بن گئے
کیپشن: National Assembly
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پارلیمنٹ سے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن ترمیمی ایکٹ 2022 اور قومی احتساب بیورو ایکٹ 2022 قانون کا حصہ بن گئے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 75 کی شق 2 کے تحت پارلیمنٹ میں دونوں قوانین منظور کیے گئے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کے منظور کردہ دونوں بلوں کو دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔

دونوں بلوں کی منظوری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لی گئی تھی۔ مشترکہ اجلاس سے منظوری کے دس دن کے اندر منظور شدہ دونوں بل خود بخود قانون بن گئے۔