عمران خان صاحب! مسلہ عورت کے لباس کا نہیں،، جمائما بھی بول پڑیں

عمران خان صاحب! مسلہ عورت کے لباس کا نہیں،، جمائما بھی بول پڑیں
کیپشن: Jemima react on Imran Khan statement
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے وزیر اعظم کے خواتین  سے متعلق  بیان پر  تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں ہے۔
تفصیلات  کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک  انٹرویو میں ایک بار پھر جنسی زیادتی کے واقعات کی ایک وجہ خواتین کے لباس کو قرار دیدیا جس  کے بعد  سوشل میڈیا پر پھر سے پرانی بحث کا آغاز ہوگیا۔

  اس موقع پر جمائما خان نے  اپنی 8 اپریل کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب میں قیام کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا  ذکر  کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ برسوں پہلے  جب سعودی عرب میں تھی تو عبایا اور نقاب پہنی ایک  بزرگ خاتون سے ملاقات ہوئی تھی۔ بزرگ خاتون نے ایک واقعہ  پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا  کہ جب میں خود کو مکمل ڈھانپ کر باہر نکلتی ہوں  تو نوجوان  میرے پیچھے لگ جاتے ہیں اور ہراساں کرتے ہیں۔ اس سے چھٹکارہ پانے کے لیے میں نے  اپنا  نقاب ہٹا دیا تاکہ چہرہ نظر آسکے اور لڑکے میری عمر جان لیں۔ جمائما  خان نے واقعہ بیان کرنے کے بعد کہا کہ مسلہ یہ نہیں ہے کہ خواتین کس طرح کا لباس پہنتی ہیں۔انہوں نےاسی بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک بار پھر  یہی کہوں گی۔