سٹی42: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کا انقلابی اقدام،ضلعی عدلیہ کےریکارڈ رومز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے والا سافٹ ویئر 18اضلاع کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی جانب سے صوبائی عدلیہ میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں.چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان کی ہدایت پر ضلعی عدلیہ کے ریکارڈ رومز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لئے تیار کیا گیا سافٹ ویئر ضلعی عدلیہ کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ضلعی عدلیہ کے تمام ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سافٹ ویئر سے متعلق ٹریننگ کروائی گئی ہے، اور اب تک پنجاب کے 18 اضلاع کو سافٹ ویئر حوالے کردیا گیا ہے. سافٹ ویئر کی مدد سے کسی بھی کیس فائل کا تمام ریکارڈ سنگل کلک سےدیکھا جاسکے گا جبکہ سافٹ ویئر کی مدد سے فائل کی پلیسمنٹ میں بھی آسانی آ ئے گی.سافٹ ویئر کی مدد سے ضلعی عدلیہ کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں پورے صوبے کی ضلعی عدلیہ میں نافذ کردیا جائے گا.
مزید برآں سافٹ کے چیک اینڈ بیلنس اور مزید بہتری کےلئے فاضل چیف جسٹس کی ہدایت پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہےجو سافٹ ویئر کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی اور سافٹ ویئر کی ایپلی کیشن کے دوران درپیش کسی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں اس کو حل بھی کرے گی.ڈیجیٹل ڈیٹا کی مدد سے تمام ریکارڈ ہارڈ اور سافٹ فارم میں محفوظ رہےگا. سافٹ ویئر کو ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی وقت کسی بھی کیس فائل کی موومنٹ اور سٹیٹس کو چیک کیا جاسکے گا. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کے اس اقدام سے عدالتوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں بھی مدد ملے گی اور عدالتی معاملات میں مزید شفافیت آئے گی۔