سٹی42: پنجاب حکومت کاخیبرپختونخوا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرنےکا فیصلہ،حکومت نے 1935 روپے فی من گندم کی فروخت کی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت رواں سال بھی خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم فروخت کرے گی جس کے لیے ابتدائی طور پر دونوں صوبوں میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔پنجاب حکومت قیمت خرید میں 135روپے اضافے کے ساتھ خیبرپختونخوا کو 1935 روپے فی من میں گندم فروخت کرے گی۔پنجاب حکومت خیبرپختونخوا کو مجموعی طور پر 4 ارب 83 کروڑ روپے کی گندم فروخت کرے گا،محکمہ خوراک حکام کے مطابق پنجاب حکومت نے گندم فروخت کرنے کی منظور ی دے دی ہے ۔