پاکستان میں پھنسےبھارتی شہریوں کیلئےبڑی خبر۔۔

wahga border
کیپشن: wahga border
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  کورونا کے باعث ایک سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کے لئے بڑی خبر،28 جون کو ایک روز کے لئے پاک بھارت سرحد کھولنے کا فیصلہ۔
 تفصیلات کےمطابق کورونا کے باعث ایک سال سے پاکستان میں پھنسے بھارتی  شہریوں کیلئے  کورونا کی شدت میں کمی آتےہی28جون کو ایک روز کیلئے پاک بھارت سرحد کھولنے کا فیصلہ، پاکستان سے 461 افراد بھارت جائیں گے جبکہ بھارت جانے والوں میں 405 بھارتی شہری شامل ہیں جبکہ نوری ویزہ کے حامل 56 افراد بھی اسی روز بھارت روانہ ہوں گے۔
وزارت خارجہ پاکستان نے اس حوالے سے واہگہ بارڈر پر ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر د یں ، بھارت واپس جانے والے تمام افراد کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا ہوگا، حکومت کی طرف سے ویکسین لگوانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی
واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ سال پاک بھارت سرحد کو بند کر دیا تھا،بندش کے باعث سینکڑوں افراد پاکستان اور بھارت میں پھنس گئے تھے۔