ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے جوہر ٹاؤن دھماکے کا نوٹس لے لیا

CM Punjab Usman Buzdar
کیپشن: CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے  دھماکےکا نوٹس  لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب  کر لی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں، دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی۔

واضح رہےکہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن  بی او آرسوسائٹی کے قریب گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جن میں سے 2  کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے سے قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،  پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقےکو گھیرےمیں لےلیا ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی بھی دھماکے کی جگہ پر موجود ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer