ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات ، جہاں افسر پکنک منانے جاتے ہیں

MCL
کیپشن: MCL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بلدیات کے افسران نے شاہانہ انداز اپنا لیا، مرضی سے آتے ہیں، مرضی سے چلے جاتے ہیں، دفتری اوقات کار کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے، صبح دس بجے تک محکمہ بلدیات کے دفتر میں مکمل ویرانی تھی، کوئی افسر دفتر نہیں پہنچا۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سول سیکرٹریٹ کے تمام سٹاف کو دفتری اوقات کار کی پابندی کا حکم دے رکھا ہے، مگر محکمہ بلدیات کے افسران نے اوقات کار کی پابندی ہوا میں اُڑا دی ہے، صبح دس بجے تک محکمہ بلدیات مکمل ویران تھا، محکمہ بلدیات میں نہ سیکرٹری، نہ سپیشل سیکرٹری اور نہ ہی کوئی ایڈیشنل سیکرٹری وقت پر دفتر پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کے افسران روزانہ صبح گیارہ بجے سے قبل دفتر نہیں آتے، محکمہ بلدیات کے تمام افسروں کے کمروں میں اے سی اور ٹی وی چار چار گھنٹے قبل ہی چلا دیئے جاتے ہیں، محکمہ بلدیات کے افسران کا دفتر دیر سے آنا معمول بن چکا ہے، محکمہ بلدیات کا ڈپٹی سیکرٹری بھی دس بجے تک دفتر نہیں پہنچا تھا، افسران کی عدم موجودگی کے باعث سائلین کو پریشانی کاسامنا ہے۔

واضح رہےکہ 20 مئی کو سیکرٹری بلدیات نے بھی تمام افسروں کو دفاتر میں بروقت پہنچنے اور حاضری یقینی بنانے کی وارننگ جاری کی تھی، سیکرٹری بلدیات کی جانب سے افسر وں کو ہدایت کی  گئی تھی کہ وہ بروقت دفاتر پہنچیں اور اپنی ڈیوٹی کے اوقات کار میں دفاتر میں موجود رہیں او ر سائلین کے مسائل حل کریں۔ دفتری قواعدو اضوابط پر عمل نہ کرنے والے افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer