ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تدفین کے ایس او پیز میں نرمی

کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تدفین کے ایس او پیز میں نرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین کا معاملہ، ایس او پیز میں نرمی، وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین معمول کے مطابق کی جاسکے گی۔

کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کے پیاروں کے لئے اچھی خبر، اب وائرس سے انتقال کرجانے والوں کے اہلخانہ اپنے پیارے کی ڈیڈ باڈی لیکر تدفین معمول کے مطابق کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈیڈ باڈیز ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پہلے وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تدفین تابوت میں رکھ کی جاتی تھی اور مرنے والے کو اسکی آخری آرام گاہ میں رسیوں کے ذریعے اتارا جاتا تھا۔ میت اور امام کے مابین مناسب فاصلہ جبکہ باڈی بیگ کو کھولنے یا قریب آنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

 میت کے زیر استعمال کپڑے اور دیگر اشیاء تلف اور زیر استعمال کمرے کو فینائل سے اچھی طرح دھونے کے بعد تمام عمل میں ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء کو جلادیا جاتا تھا لیکن اب یہ ایس او پی ختم کردیا گئے ہیں۔

 تدفین اور نماز جنازہ میں اہلخانہ اور رشتے دار بھی شریک ہو سکیں گے اور ڈیڈ باڈی کو کندھا بھی دیا جاسکے گا۔ تدفین میں شریک تمام افراد ماسک، گلوز اور پی پی ایز کٹ میں ملبوس ہونگے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) نے کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3590 ہوگئی،اب تک  71  ہزار سے زائد  افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں، کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 69 ہزار 627 ریکارڈ کیے گئے۔