ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردار اختر مینگل نے اپوزیشن کو بھی ’’ناں‘‘کردی،منصوبہ کیا ہے؟

سردار اختر مینگل نے اپوزیشن کو بھی ’’ناں‘‘کردی،منصوبہ کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بی این پی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ میں اپوزیشن کا حصہ نہیں ہوں،ہم آزاد بینچوں پر بیٹھیں گے ، اپوزیشن سے بھی ہمارے مطالبات وہی ہوں گے جو حکومت سے ہیں ۔

24 نیوز کے پروگرام میں میزبان نسیم زہرہ سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم آزاد بینچوں پر بیٹھے تھے اور اب بھی آزاد بینچوں پر بیٹھے ہیں ، اپوزیشن چاہتی ہے میں ان سے مل جائوں، اپوزیشن کہاں ہے؟ کہیں بھی متحدہ اپوزیشن نظر نہیں آتی ، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو متحد کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے 6 نکات پر عمل نہیں کیا،لاپتہ افراد کے معاملے پر جتنا عمل ہوا اس سے زیادہ ہونا چاہئے تھا،لاپتہ افراد کے سینکڑوں ورثا اس وقت کیمپوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔اگر ہمارے 6 مطالبات میں ایک حل نہیں ہو سکتا  تو باقی کیوں نہیں ہورہے؟ ہمارے مطالبات پر 20فیصد کام بھی نہیں ہوا۔حکومت نے ہم سے مزید وقت مانگا ،ہم نے ان کو انکار کردیا۔جب پانی سر سے گزرگیا تو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

اگر اپوزیشن ہمیں ساتھ ملانا چاہتی ہے تو پہلے اسے متحد ہونا پڑے گا،ہمارے مطالبات کو اپنے مطالبات کا حصہ بنانا ہوگا۔ ہم حکومتی رویے کی وجہ سے علیحدہ ہوئے ۔ اپوزیشن ایک ہوتی تو سپیکر کے معاملے پر کھینچا تانی نہ ہوتی ہے،صدر کا ایک امیدوار ہوتا۔

یاد رہے بی این پی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  پی ٹی آئی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،ان کے بعد جمہوری وطن پارٹی نے بھی حکومت سے علیحدگی کا عندیہ دیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer