(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 89 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3590 ہوگئی، کورونا وائرس سے 4471 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) نے کورونا وائرس کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 89 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3590 ہوگئی،اب تک 71 ہزار سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں، کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 69 ہزار 627 ریکارڈ کیے گئے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 943 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 21 ہزار 628 ہوگئی، بلوچستان میں 9 ہزار 575، اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 912 ہوگئی، گلگت بلتستان میں 1 ہزار 288 اور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 845 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 30 ہزار پانچ سو سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں ابتک 11 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 561 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1435تک جا پہنچی، سندھ میں ابتک کورونا کے 1089 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 821 مریض دم توڑ چکے، بلوچستان میں 102 اسلام آباد میں کورونا سے 101 اموات ریکارڈ ہوئیں، گلگت میں 22 اور آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں.