ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کا ایک اور بڑا اعزاز

پنجاب یونیورسٹی کا ایک اور بڑا اعزاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) جنرل یونیورسٹی ہونے کے باوجود نیچرل سائنسز کے شعبے میں بین الاقوامی رینکنگ میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پنجاب یونیورسٹی نے پاکستانی یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی رینکنگ میں ایک اور شاندار اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ عالمی معیار کے بہترین اور موثر سائنسی اور طبی معلومات کی پرنٹ اور آن لائن اشاعت کے ادارے نیچر پبلشنگ گروپ نے نیچرل سائنسز کے شعبے میں تحقیقات کی اشاعت میں پاکستانی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کی سال 2018 کی رینکنگ جاری کردی ہے۔ رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی جنرل کیٹگری کی یونیورسٹی ہے اور اس رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی نے سائنس کیٹگری کی یونیورسٹیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، نیچر پبلشنگ گروپ کی نئی رینکنگ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے کیمسٹری، فزیکل سائنسز، لائف سائنسز اور ارتھ اینڈ اینوائرمینٹل سائنسز کے شعبے میں جنوری تا دسمبر 2018 میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالہ جات میں مجموعی طور پر 7.21 سکور حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے 3.25 سکور حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے تیسری، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد نے چوتھی، قائداعظم یونیورسٹی نے پانچویں، یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے چھٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے ساتویں، نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز نے آٹھویں، یونیورسٹی آف پشاور نے نویں جبکہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

شاندار کامیابی پر پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، سیکرٹری آسا جاوید سمیع اور دیگر نے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں کا کہنا ہے کہ یہ شاندار کامیابی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی تحقیق دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔