ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے‘‘

’’وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، ہم گزشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہے ہیں اور سسٹم کو درست کرنے کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتر بنائے گی اور ایسی اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں گے۔ عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے پرانا نظام بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے۔ ماضی کے ادوار میں عوام کی خدمت کے دعویداروں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا اور سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کے باعث پاکستان بدحالی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ کرپشن اور نااہلی کی سزا ان عناصر کو ملنی چاہیئے جنہوں نے پاکستان کو کنگال کیا اور ملک کے خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے تاریخ میں پہلی بار کرپشن فری کلچر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اُمیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف کو عوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب اور تبدیلی کیلئے ووٹ دیا ہے۔