ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وِزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے بڑا فیصلہ کرلیا

صوبائی وِزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) صوبائی وِزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے چائینز لینگوئج سنٹر جیانگ سو چاینز سنٹر الحمرا آرٹ سنٹرسے دوبارہ پلاک کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چائنیز لینگوئج سنٹر کو پلاک سے الحمرا آرٹ سنٹر شفٹ کردیا تھا، الحمرا کی میوزک کلاسز کے ساتھ اس لینگوئج سنٹر کی کلاسز شروع ہیں اور میوزک کلاسز کے شور کی وجہ سے لینگوئج سنٹر کے طلبا اذیت کا شکار رہے جس کا  صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نےنوٹس لیتے ہوئے چائنیز لینگوئج سنٹر دوبارہ اس کی اصل جگہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر پلاک کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں الحمرا سے چائنیزسنٹر دوبارہ پلاک منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چائنیز سنٹر پلاک میں تین سے پانچ سیشنز میں ساٹھ سے اسی طلباءکے ساتھ ہوتا تھا جو الحمرا آنے کی وجہ سے بہت کم ہو گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer